سی این جی قیمت مقرر کرنے کا اختیار مالکان کو دے دیا گیا
پنجاب میں سی این جی کا شعبہ پہلے ہی ڈی ریگولیٹ ہوچکا ہے، اب سندھ اور خیبرپختونخوا میں بھی اختیار مالکان کو حاصل ہوگا
سندھ میں سی این جی کی قیمت مقرر کرنے کا اختیار سی این جی مالکان کو دے دیا گیا، جس کے بعد سی این جی کی قیمت میں کسی بھی ردوبدل کے لیے آئل ایند گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے نوٹیفکیشن کی ضرورت نہیں رہے گی۔