جنید جمشید کس طرح وائٹل سائنز کا حصہ بنے؟
روحیل حیات یاد کرتے ہیں کہ کس طرح انہوں نے جنید جمشید کو دریافت کیا اور پہلے کنسرٹ پر کیا ہوا۔
1983 میں روحیل حیات نے پہلی بار ایک طویل قامت، دبلے پتلے اور سیاہ بالوں ایک خوش شکل نوجوان کو دیکھا جو بعد میں ان کے بینڈ کے فرنٹ مین بن کر ابھرا۔
روحیل اور شاہی حسن اس وقت کئی بینڈز میں کام کا تجربہ کرچکے تھے اور وہ ایک گلوکار کی تلاش میں تھے۔
کسی نے انہیں کہا تھا وہ اس نئے لڑکے کو دیکھیں جو اسلام آباد میں پرفارم کرنے والا ہے، ان دونوں نے ایک دوست سے موٹر سائیکل لی اور راولپنڈی سے وفاقی دارالحکومت پہنچ گئے۔