سائنس و ٹیکنالوجی

انسانی تاریخ کی سب سے بڑی ہیکنگ کا انکشاف

ستمبر میں بھی یاہو نے 50 کروڑ اکاﺅنٹس کی ہیکنگ کا اعتراف کیا تھا مگر وہ ایک ارب اکاﺅنٹس سے ہٹ کر ہیں۔

یاہو ایک زمانے میں مقبول ترین ای میل سروس تھی اور اب اس نے اعتراف کیا ہے کہ 2013 میں ایک ارب اکاﺅنٹس کو ہیک کرلیا گیا تھا جس کی مثال موجودہ تاریخ میں نہیں ملتی۔

ستمبر میں بھی یاہو نے 50 کروڑ اکاﺅنٹس کی ہیکنگ کا اعتراف کیا تھا مگر وہ ایک ارب اکاﺅنٹس سے ہٹ کر ہیں۔

آسان الفاظ میں یاہو میل کے اکاﺅنٹس کو دو بار ہیک کیا گیا اور ان کی مجموعی تعداد ڈیڑھ ارب سے زیادہ بنتی ہے۔

یاہو کی جانب سے اس ہیکنگ کی زیادہ تفصیلات بیان نہیں کی گئیں کیونکہ وہ خود اس وقت کچھ زیادہ نہیں جانتی۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ' کمپنی ابھی تک ہیکنگ کرنے والوں کو شناخت کرنے کے قابل نہیں ہوسکی ہے'۔

یاہو نے اپنے صارفین کو ای میل کے ذریعے اس ہیکنگ کے بارے میں مطلع کیا اور اگر آپ بھی ان متاثرہ افراد میں شامل ہیں تو فوری طور پر کچھ اقدامات ضرورت کرلیں، یعنی دیگر سروسز کے لاگ ان کو تحفظ اور اپنا یاہو اکاﺅنٹ ڈیلیٹ کردیں۔

یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ آپ کو ہر ویب سائٹ کے لیے الگ اور مضبوط پاس ورڈ اتعمال کرنا چاہئے، تاکہ اگر کوئی سروس ہیک بھی ہوجائے تو دیگر اکاﺅنٹس متاثر نہ ہو۔

اسی طرح اگر آپ کا فلیکر پیج ہے جس کو استعمال نہیں کرتے، ٹمبلر اکاﺅنٹ کو نہیں دیکھا، یاہو اکاﺅنٹ کو بہت کم استعمال کررہے ہیں تو اب وقت ہے کہ انہیں ہمیشہ کے لیے ڈیلیٹ کردیں۔

سب سے پہلے تو پرانی ای میلز اور فوٹوز کے ڈیٹا کا بیک اپ بنائیں جس کے لیے آپ اس لنک پر جاسکتے ہیں۔

اسی طرح اکاﺅنٹ ڈیلیٹ کرنے کے لیے اس لنک پر جاسکتے ہیں، ایک بار جب آپ اکاﺅنٹ ڈیلیٹ کردیں گے تو تین ماہ تک یہ عمل پورا ہوگا تاکہ اگر آپ کا ارادہ بدلے تو اکاﺅنٹ کو بچایا جاسکے۔