مشرقی حلب سے محصورین اور باغیوں کا انخلاء شروع
انخلاء کے نئے معاہدے کے تحت ادلب کے دو علاقوں سے بیمار اور زخمی افراد کو حلب کے مغربی علاقوں میں منتقل کیا جائے گا۔
شام کے شہر حلب کے مشرقی حصے میں موجود 5 ہزار باغیوں اور عام شہریوں کے انخلاء کا عمل شروع ہوگیا۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق روسی وزیر دفاع نے بتایا کہ مشرقی حلب میں موجود ہزاروں کی تعداد میں باغیوں اور ان کے اہل خانہ کو انسانی بنیادوں پر 21 کلومیٹر طویل راہداری کے ذریعے مشرقی حصے سے باہر نکال دیا جائے گا۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق، شام کے ریاستی ٹیلی ویژن کا کہنا ہے کہ ان افراد کے انخلاء کے انتظامات مکمل ہیں اور پہلے معاہدے کی ناکامی کے بعد دوسرے معاہدے کے تحت انخلاء کا عمل مکمل کیا جائے گا۔