پاکستان کا کروز میزائل 'بابر ٹو' کا کامیاب تجربہ
مقامی طور پرتیارکردہ میزائل زمین اورسمندر میں700کلومیٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانےکی صلاحیت رکھتاہے،آئی ایس پی آر
پاکستان نے زمین اور سمندر میں 700 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے والے کروز میزائل 'بابر ٹو' کا کامیاب تجربہ کرلیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق مقامی طور پر تیار کردہ کروز میزائل زمین اور سمندر میں 700 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔