پاک بحریہ نے خلیج عدن میں 41 افراد کو بچالیا
بحری قزاقی کی بیخ کنی کے مشن پر تعینات پی این ایس شمشیر نے یمن کی ایک کشتی کو ڈوبتا دیکھ کر ریسیکیو آپریشن کیا، ترجمان
بحری قزاقی کی بیخ کنی کے مشن پر تعینات پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس شمشیر نے خلیج عدن میں قیمتی انسانی جانوں کو بچا لیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس شمشیر کثیرالملکی ٹاسک فورس151 کا حصہ ہے جو بحری جہازوں اور ایئر کرافٹس پر مشتمل عالمی اتحادی ٹاسک فورس ہے اور خلیج عدن میں بحری قزاقی کی بیخ کنی کے لئے مصروف عمل ہے۔
ترجمان کے مطابق اس کثیرالملکی ٹاسک فورس 151 کی کمانڈ پاک بحریہ کے کموڈور شعیب کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پاک بحریہ نے 182 محصورین یمن سے پاکستان پہنچادیئے
پاک بحریہ کے ترجمان نے بتایا کہ سوکوٹرا سقوطرہ جزائر سے 30 ناٹیکل میل شمال مغرب میں یمن کی ایک کشتی ڈوب رہی تھی جس میں تقریباً 60 افراد سوار تھے۔