شہرت کیلئے سُسرال پر الزامات؟ فریال مخدوم کا انکار
کامیاب باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم طویل عرصے سے خبروں کی سرخیوں میں موجود ہیں، جس کی وجہ ان کا اپنے سُسرال پر ظلم کرنے اور عامر خان کے ساتھ ان کی شادی شدہ زندگی خراب کرنے کا الزام لگانا ہے۔
اپنے سنیپ چیٹ اکاؤنٹ پر فریال نے اس بات کا دعویٰ کیا تھا کہ ان کے سُسرال والے انہیں مارنے کی کوشش کرچکے ہیں، اور وہ ان کی عامر خان سے اس وقت طلاق کروانے کی کوشش کررہے تھے جب وہ حاملہ تھیں۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ عامر کے گھر والوں نے عامر کو بھی کافی پریشان کیا۔
ان الزامات کے بعد عامر خان کی بہن اور بھائی نے بھی اپنے دفاع میں آواز اٹھائی۔
مزید پڑھیں: باکسر عامر خان کی بیوی سسرال کے مظالم کا شکار
یہ تمام صورتحال اس وقت اور خراب ہوگئی جب کئی اخبارات اور ویب سائٹس نے ایسی خبریں شائع کرنا شروع کردی کہ تمام جھگڑا صرف ایک پبلسٹی سٹنٹ تھا جس کی وجہ یہ ہے کہ فریال مخدوم اور عامر خان بہت جلد ایک ریائلٹی شو کی میزبانی کرنے جارہے ہیں۔
برطانوی اخبار دی سن کے مطابق عامر اور فریال سکائے چینل بوم ٹی وی کے ساتھ مل کر ایک ایسا پروگرام ہوسٹ کرنے جارہے ہیں جہاں ان کی ذاتی زندگی کو پیش کیا جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق اس کا اعلان چینل کے انسٹاگرام پیج پر ایک تصویر کے ذریعے کیا گیا جسے اب ہٹا دیا گیا ہے۔