گھانا میں جعلی امریکی سفارتخانے کا انکشاف
گھانا کے دارالحکومت اکرا میں گزشتہ 10 سال سے آپریشنل جعلی امریکی سفارتخانہ لوگوں کو ویزے فراہم کررہا تھا۔
افریقی ملک گھانا میں جعلی امریکی سفارتخانے کا انشکاف ہوا ہے جو گزشتہ ایک دہائی سے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھا۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق گھانا کے دارالحکومت اکرا میں قائم یہ جعلی سفارتخانہ گزشتہ 10 برسوں سے جعلی ویزے فراہم کرنے میں مصروف تھا۔
اس حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے بتایا کہ جعلی سفارتخانے کے فراہم کردہ ویزے پر کوئی شخص امریکا میں داخل نہیں ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ نوسر باز اصل امریکی ویزے اور دستاویز کی مدد سے جعلی کاغذات تیار کرتے تھے۔