مومنہ مستحسن اسلام آباد یونائیٹڈ کی سفیر مقرر
پاکستان سپر لیگ کی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے ابھرتی ہوئی نوجوان گلوکارہ مومونہ مستحسن کو اپنا سفیر مقرر کردیا ہے۔
پاکستان سپر لیگ کے پہلے ایڈیشن کی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوک اسٹوڈیو سیزن 9 سے شہرت حاصل کرنے والی مومنہ مستحسن کو اپنی فرنچائز کا حصہ بنا لیا ہے۔
چیمپیئن فرنچائز نے گزشتہ روز مومنہ کو سفیر مقرر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ اہیں اپنا سفیر مقرر کرنے پر بہت خوشی محسوس کر رہا ہے۔
مومنہ نے سفیر مقرر کیے جانے پر اسلام آباد یونائیٹڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی سماجی مسائل کے باوے میں سوچ خصوصاً ان کا 'خود مختاری منصوبہ' ایسا ہے جس کے بارے میں سوچتی تھی اور میری نظریں اس سلسلے میں کردار ادا کرنے پر مرکوز ہیں۔
مصباح الحق کی زیر قیادت اسلام آباد یونائیٹڈ نے پاکستان سپر لیگ کا پہلا ایڈیشن جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
مومنہ مستحسن نے کوک اسٹوڈیو کے سیزن 9 میں اپنے گانے اور خوبصورتی کی بدولت کافی شہرت حاصل کی اور کوک اسٹوڈیو کی تاریخ میں تین ڈیبیو سونگ گانے والی پہلی خاتون بنیں۔