سانحہ بلدیہ کا مطلوب ملزم بنکاک سے گرفتار
تھائی پولیس نے عبدالرحمٰن بھولا کو بنکاک کے رائل گارڈن ہوٹل کے کمرہ نمبر 405 سے حراست میں لیا۔
سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں مطلوب ملزم عبدالرحمٰن عرف بھولا بنکاک سے گرفتار ہوگیا۔
تھائی لینڈ کے اخبار بنکاک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے عبدالرحمٰن بھولا کو بنکاک کے رائل گارڈن ہوٹل کے کمرہ نمبر 405 سے حراست میں لیا گیا۔
واضح رہے کہ ستمبر 2012 میں کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں فیکٹری میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 250 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
اخبار کے مطابق بنکاک پولیس کے کمانڈوز نے چھاپہ مار کارروائی میں حصہ لیا اور عبدالرحمٰن کو حراست میں لیا۔
رپورٹ کے مطابق پولیس کو عبدالرحمٰن بھولا ہوٹل کے کمرے میں تنہا ملا اور وہاں انہیں کوئی ایسی غیر قانونی چیز دکھائی نہیں دی۔