پاکستانی طالب علم کوئینز ینگ لیڈر ایوارڈ کیلئے منتخب
سید فیضان حسین چھوٹے کاروباری افراد کے لیے وسائل فراہم کرنے کا کام بھی شروع کرنا چاہتے ہیں۔
ٹیکنالوجی کے میدان میں اپنی صلاحیتوں اور ذہانت کو استعمال کرکے معاشرتی مسائل کا حل تلاش کرنے والے پاکستانی طالب علم سید فیضان حسین کوئینز ینگ لیڈر ایوارڈ 2017 اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
کوئینز ینگ لیڈر ایوارڈ کی ویب سائٹ کے مطابق سیلانی ویلفیئرٹرسٹ سے منسلک رہ کر سید فیضان حسین رضاکارانہ طور پر 200 سے زائد غریب اور محروم طلبہ کی رہنمائی کا سبب بنے اور انہیں کمپیوٹر کی تعلیم سے متعارف کروایا۔