امریکی مقابلہ حسن میں تاریخ رقم کرنے والی پہلی حجابی لڑکی
حلیمہ ایڈن مسلم خواتین کے بارے میں دقیانوسی غلط فہمیوں اور انحرافات کو ختم کرنے میں سرگرم ہیں۔
مس مینیسوٹا یو ایس اے کے خطاب کی دوڑ میں شامل 19 سالہ صومالی-امریکی نوجوان حلیمہ ایڈن سے ملیے۔
حلیمہ ایڈن اس مقابلے کی تاریخ میں حصہ لینے والی پہلی نوجوان لڑکی ہیں جو حجاب کے ساتھ اس شو کا حصہ بنیں۔
اے بی سی نیوز سے بات کرتے ہوئے حلیمہ نے بتایا کہ 'میں یہاں مسلمان خواتین کے بارے میں غلط فہمی اور انحرافات کو ختم کرنے کے لیے موجود ہوں'۔
اسٹار ٹریبیون کو ایک انٹرویو میں حلیمہ ایڈن نے کہا کہ 'حجاب سروں کو ڈھکنے کی علامت ہے، لیکن میں چاہتی ہوں کہ لوگ اس بات کو سمجھیں کہ یہ میری پسند ہے، میں ایسا اس لیے کررہی ہوں کیوں کہ میں کرنا چاہتی ہوں، میں چاہتی ہوں کہ لوگوں کو اس بات کا اندازہ ہو کہ اسے پہن کر بھی اچھا لگا جاسکتا ہے'۔