دنگل کے لیے عامر خان کے بدلنے کا حیرت انگیز کارنامہ
عامر خان کو بولی وڈ کا مسٹر پرفیکٹ کہا جاتا ہے اور یہ خطاب ان پر غلط بھی نہیں لگتا خاص طور پر اگر آپ نیچے موجود ویڈیو کو دیکھیں۔
عامر خان کی 'پی کے' کے دو سال بعد پہلی فلم دنگل اگلے ماہ ریلیز ہورہی ہے۔
یہ فلم ایک پہلوان مہاویر سنگھ پھوگٹ کی زندگی پر مبنی ہے جو اپنی بیٹیوں گیتا اور ببیتا کماری کو ریلسنگ کی تربیت دیتا ہے۔
گینا بھارت کی پہلی ریسلر تھی جس نے 2010 کے کامن ویلتھ گیمز میں 55 کلو گرام کیٹیگری میں طلائی تمغہ جیتا جبکہ اس کی بہن ببیتا نے 51 کے جی کیٹیگری میں چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔
اپنے اس کردار کے لیے عامر خان نے نہ صرف بہت زیادہ تحقیق کی بلکہ اپنے جسم کو بھی مکمل طور پر بدل ڈالا۔
انہوں نے مہا ویر سنگھ کے بڑھاپے کے کردار کے لیے اپنے جسمانی وزن کو بہت زیادہ بڑھایا جبکہ جوانی کے حصے کے لیے وزن کو 25 کلو تک کم بھی کیا۔
اور اس کا نتیجہ جادوئی ہی قرار دیا جاسکتا ہے کیونکہ انہوں نے نہ وزن میں اضافہ کیا بلکہ چند ماہ میں اس سے نجات بھی حاصل کرلی۔اس سخت محنت اور عزم کی ویڈیو اب سامنے آئی ہے جو کہ موٹاپے سے پریشان افراد کے لیے بھی ایک اچھا نسخہ ہے۔
خیال رہے کہ فلم دنگل 23 دسمبر 2016 کو ریلیز ہورہی ہے۔