براعظم انٹارکٹکا میں پر اسرار ’ہرم‘
اہرام مصر کی طرح کے تین پہاڑوں کے حوالے سے انٹرنیٹ پر لوگوں نے کئی من گھڑت کہانیاں بنالی ہیں۔
قطب جنوبی میں واقع دنیا کے سرد اور خشک ترین براعظم انٹارکٹکا میں پر اسرار ’ہرم‘ (Pyramid) ان دنوں انٹرنیٹ پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
گوگل ارتھ کے ذریعے منظر عام پر آنے والی تصویر میں اہرام مصر کی طرح کا ایک پہاڑ دکھائی دے رہا ہے اور انٹرنیٹ پر لوگوں نے اس حوالے سے کئی من گھڑت کہانیاں بنالی ہیں۔
تاہم جرمن ریسرچ سینٹر برائے جیوسائنس نے ویب سائٹ آئی ایف ایل سائنس کو بتایا کہ ’ہرم کی شکل کے پہاڑ ایلز ورتھ پہاڑی سلسلے میں موجود ہیں جو 400 کلو میٹر طویل رقبے پر پھیلا ہوا ہے لہٰذا اگر کسی پہاڑ کی چوٹی برف سے باہر نکل آئی ہے تو اس میں حیرانی کی کوئی بات نہیں‘۔