ایل او سی: 'حوصلہ چھوڑ دیتا تو کچھ بھی نہ بچتا'
بھارتی فوج کی فائرنگ کا نشانہ بننے والی بس کے ڈرائیور راجہ گلفام نے زخمی ہونے کے باوجود کمال مہارت کا مظاہرہ کیا۔
آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں بھارتی فوج کی فائرنگ کا نشانہ بننے والی بس کے ڈرائیور نے زخمی ہونے کے باوجود کمال مہارت کا مظاہرہ کیا، ورنہ جانی نقصان میں اضافہ ہوسکتا تھا۔
یاد رہے کہ ہندوستانی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے مختلف سیکٹرز پر فائرنگ کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے تھے، زیادہ ہلاکتیں دھندیال سیکٹر کے علاقے لوات میں ہوئیں، جہاں ہندوستانی فورسز نے ایک مسافر بس کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 9 مسافر جاں بحق اور 11 زخمی ہوئے۔