سسی کا بھنبھور یا محمد بن قاسم کا دیبل؟
محمد بن قاسم اور سسی کی زندگی کے درمیان آٹھ صدیوں کی دوری ہے،لہذا یہ مقام دونوں کا مرکز رہا ہوگا،اطالوی ماہر آثار قدیمہ
سسی کا بھنبھور یا محمد بن قاسم کا دیبل؟
نقشے آپ کو بتائیں گے کہ بھنبھور کراچی سے بمشکل 60 کلو میٹر دور ہے، ممکنہ طور پر اتنی ہی دور ہوگا مگر نقشے آپ کو قومی شاہراہ کی حالت کے بارے میں کچھ نہیں بتائیں گے، جہاں گز بھر گہرے گڑھے سڑک پر موجود ہیں اور یہی خراب راستہ اس تاریخی شہر کی جانب لے جاتا ہے۔
وہاں جانے کی ڈرائیو ویسے تو ایک گھنٹہ طویل ہونی چاہیئے، مگر اس کا اختتام 2 گھنٹے کی سخت اور چیلنجنگ ڈرائیو کے بعد سندھ کے کھنڈرات سے گزر کر بھنبھور کے کھنڈرات پر ہوتا ہے۔