سونے سے قبل فون کو چارج پر نہ چھوڑیں
امریکی پولیس نے انتباہ جاری کیا ہے کہ یہ عادت لوگوں کی زندگیوں کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔
اسمارٹ فونز صارفین اکثر سونے کے وقت بھی ڈیوائسز کا استعمال کرتے رہتے ہیں اور پھر سرہانے چارج پر لگا کر سو جاتے ہیں۔
مگر حال ہی میں امریکا میں ایک واقعہ سامنے آیا جس میں رات کو چارجنگ پر فون لگا کر سونے کے دوران ڈیوائس گرم ہوکر پھٹ گئی اور آگ لگ گئی جس کے بعد امریکی پولیس نے انتباہ جاری کیا ہے کہ یہ عادت لوگوں کی زندگیوں کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔
پولیس نے موبائل فون صارفین پر زور دیا ہے کہ وہ اس عادت کو ترک کردیں یا کم از کم اپنے سونے کے کمرے میں ایسی کوئی ڈیوائس چارجنگ پر لگا کر سونے کے لیے نہ جائیں۔
یہ واقعہ نیویارک میں پیش آیا تھا جس کے بعد وہاں کی پولیس نے ٹوئٹر پر جل جانے والے فون کی تصویر بھی جاری کی۔