'گوگل ٹرانسلیٹر' کے مزاحیہ ترجمے
'اپنی بیوی کو سسرال لینے جارہا ہوں' گوگل ٹرانسلیٹر پر اس کا ترجمہ پڑھ کر آپ حیران ہی رہ جائیں گے۔
اگر آپ افسردہ ہیں اور کچھ دیر ہنسنے کا دل کررہا ہے تو گوگل کی جانب سے زبان کے ترجمے کے لیے فراہم کردہ ٹرانسلیشن ٹول کا استعمال کرلیں۔
آگر آپ نے گوگل کے ٹرانسلیشن ٹول کا استعمال کیا ہے، تو اس بات سے اچھی طرح واقف ہوں گے کہ اس پر اردو سے انگریزی اور انگریزی سے اردو کے ترجمے کو استعمال کرنے کے بہت کم ہی امکانات رہ جاتے ہیں۔
ہاں ان جملوں کا استعمال آپ تب ضرور کریں، جب آپ کو ہنسنا ہو، یا پھر خود اپنا مذاق بنوانا ہو۔
یہاں گوگل ٹرانسلیٹر کا استعمال کرتے ہوئے اردو اور انگریزی کے چند جملوں کا ترجمہ کیا گیا، تاہم ان کے نتائج دیکھ کر آپ کو ہنسی آئے تو ہنسنے پر کوئی پابندی نہیں۔
'جب پیار کیا تو ڈرنا کیا' کا اگر انگریزی میں ترجمہ کیا جاتا تو وہ کچھ یوں بنتا 'why are you scared when you are in love'، تاہم گوگل ٹرانسلیٹر کا ترجمہ سمجھ سے بالاتر ہے۔