'موجودہ حکومت نے قرضوں میں 8000 ارب روپے کا اضافہ کیا'
ملکی و غیر ملکی قرضوں میں اضافے کا رحجان بدستور جاری ہے، قرضوں کا مجموعی حجم 22000 ارب روپے سے بڑھ گیا، رپورٹ
مسلم لیگ نواز کی حکومت نے ملک میں قرضوں کے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیے، موجودہ دور حکومت میں 8000 ارب روپے کا ملکی و غیر ملکی قرضہ لیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، جس کے بعد ملک پر قرضوں کا مجموعی بوجھ 22000 ارب روپے سے بڑھ گیا۔