لاڑکانہ کے نجی کیڈٹ کالج میں طالب علم تشدد سے معذور
چھ بہنوں کے اکلوتے بھائی اورآٹھویں جماعت کےطالب علم پراستاد کےتشدد نے اسےدماغی طورپر معذورکردیا،وزیراعلیٰ سندھ کا نوٹس
کراچی: پاکستانی کے تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی جانب سے بچوں پر بدترین تشدد کا سلسلہ جاری ہے اور سندھ میں پیش آنے والے حالیہ ایک واقعے میں نجی کیڈٹ کالج کا طالب علم استاد کے بدترین تشدد سے ہمیشہ کیلئے معذور ہوگیا۔
ڈان نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق لاڑکانہ میں قائم نجی کیڈٹ اسکول میں تعلیم حاصل کرنے والے آٹھویں جماعت کے طالب علم کو استاد نے مبینہ طور پر اس بے دردی سے مارا کہ وہ دماغی طور پر معذور ہوگیا۔
متاثرہ بچے کے والد کے مطابق ان کا بیٹا محمد احمد حسین چھ بہنوں کا اکلوتا بھائی ہے اور اس کو خود بھی معلوم نہیں کہ اس کے استاد نے اس پر وحشیانہ تشدد کیوں کیا، جس سے وہ معذور ہوگیا۔