’کئی مسلمان اعضاء کی زکوٰۃ کو خلافِ اسلام سمجھتے ہیں‘
سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن وہ واحد ادارہ ہے،جو لاکھوں پاکستانیوں کا علاج بغیر کسی تفریق کے کر رہاہے۔
لاکھوں پاکستانیوں کی زندگی کا سہارا
پاکستان کے دور دراز علاقوں سے اپنی مایوس زندگی میں پھر سے جینے کی امید لیے سیکڑوں لوگ روزانہ ملک کے سب سے بڑے شہر اور صوبائی دارالحکومت کراچی میں موجود مفت اعضاء کی پیوندکاری کے لیے سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) آتے ہیں، جہاں ڈاکٹر ادیب رضوی اپنی ٹیم سمیت انہیں پھر سے جینے کے سپنے دکھاتے ہیں۔