سائنس و ٹیکنالوجی

آئی فون کو شکست دینے کے لیے ون پلس 3T متعارف

ون پلس نے اپنا نیا فلیگ شپ فون ون پلس تھری ٹی متعارف کرا دیا ہے اور اسے آئی فون کلر قرار دیا جارہا ہے۔

معروف کمپنی ون پلس نے اپنا نیا فلیگ شپ فون ون پلس تھری ٹی متعارف کرا دیا ہے اور اسے آئی فون کلر قرار دیا جارہا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس سے قبل ون پلس تھری فون اس کمپنی نے متعارف کرایا تھا اور اسے ابھی چھ ماہ بھی نہیں ہوئے مگر اب اسے ختم کرکے یہ نئی ڈیوائس پیش کی گئی۔

اس کا ڈیزائن اور حجم سابقہ ماڈل جیسا ہی ہے مگر پہلے سے تیز پراسیسر، بڑی بیٹری اور بہتر فرنٹ کیمرہ اس کی نمایاں خصوصیات ہیں۔

یہ فون دو رنگوں میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا جن میں سے ایک سافٹ گولڈ اور دوسرا ڈارک گرے ہے، جبکہ یہ 64 جی بی اور 128 جی بی میموری کے آپشن کے ساتھ ہیں۔

اس کی قیمت بھی آئی فون کے مقابلے میں بہت کم ہے یعنی 64 جی بی میموری والا فون 439 ڈالرز اور 128جی بی والا 479 ڈالرز کا ہے۔

اس فون میں چھ جی بی ریم، 5.5 انچ امولیڈ اسکرین، انتہائی تیز کوالکوم سنیپ ڈراگون 821 پراسیسر اور 3400 ایم ا ایچ بیٹری ہے جو کہ آدھے گھنٹے میں ہی پورے دن چلنے کے لائق تک چارج ہوجاتی ہے۔

اس کا رئیر اور فرنٹ کیمرہ دونوں 16 میگا پکسلز کے ہیں جو کہ کم روشنی میں بھی بہترین تصاویر لینے میں مدد دیتے ہیں۔

اسے ماہرین نے 2016 کے چند بہترین فونز میں سے ایک قرار دیا ہے اور کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ اتنے اچھے فیچرز رکھنے والی ڈیوائسز سے 5 فیصد سستا فون ہے۔

یہ فون آئندہ ہفتے امریکا اور نومبر کے آخر تک دنیا کے مختلف ممالک میں فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔