چین کی پہلی خاتون فائٹر پائلٹ طیارہ حادثے میں ہلاک
یو زو نے جولائی 2012 میں جے10 فائٹر طیارہ اڑا کر سب کو حیران کردیا تھا،جس کے بعد انھیں 'سنہری مورنی' کا خطاب دیا گیا۔
بیجنگ: چین کی پہلی خاتون فائٹر پائلٹ طیارہ حادثے میں ہلاک جبکہ ان کا ساتھی مرد پائلٹ حادثے میں محفوظ رہا۔
خبررساں ادارے اے ایف پی نے چین کے مقامی اخبار کے حوالے سے بتایا کہ چینی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ جے 10 فائٹر شمالی صوبے ہیبی (Hebei) میں گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 30 سالہ پہلی خاتون فائٹر پائلٹ یو زو (Yu Xu) موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں، جبکہ خاتون پائلٹ کا مرد ساتھی طیارے سے بروقت چھلانگ لگانے کی وجہ سے محفوظ رہا۔