جنوبی کوریا: صدر کے استعفے کا مطالبہ زور پکڑ گیا
پارک گین ہے سے استعفے کا مطالبہ سہیلی کو غیر سیکیورٹی کلیئرنس سرکاری دستاویزات دکھانے کے اسکینڈل سامنے آنے کے بعد آیا۔
سیول: سہیلی کو بغیر سیکیورٹی کلیئرنس سرکاری دستاویزات دکھانے کے اسکینڈل سامنے آنے کے بعد جنوبی کوریا کی سڑکوں پر نکلنے والے لاکھوں مظاہرین کی جانب سے صدر پاک گیَن ہے کے استعفے کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق جنوبی کوریا میں حکومت مخالف یہ سب سے بڑا مظاہرہ ہے، جس میں کئی شہروں سے آنے والے افراد بھی شریک ہیں۔
وسطی سیول کی سڑکوں پر لاکھوں افراد کے اس مظاہرے میں ہائی اسکول کے طلبہ، مزدوروں، کسانوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور ’پارک گین ہے، استعفیٰ دو‘ کے نعرے لگائے۔