عورت مضبوط،بہادر اور بولڈ تو ہو سکتی ہے مگر بے شرم نہیں ہوسکتی. کیوں کہ خدا نے "حیا" عورت کی فطرت میں رکھی ہے اور انسان اپنی فطرت کی خلاف عمل تو کر سکتا ہے مگر اسے بدل ہرگز نہیں سکتا۔
ڈرامہ سیریل "بے شرم" ایک ایسی ہی مضبوط اور بہ حیا عورت کے کردار کی عکاسی کرتا ہے۔
پلاٹ
ایلیٹ کلاس سے تعلق رکھنے والی مشعل (صبا قمر) معروف ماڈل ہے، اپنی ماں (عتیقہ اوڈھو) اور بہن، بھائی کے ساتھ آسائشوں میں ڈوبی ہوئی رنگین زندگی میں مست ہے. مشعل کی ملاقات دانیال نامی نوجوان سے ہوتی ہے، جو بہت جلد ہی دانیال کی محبت میں گرفتار ہوجاتی ہے. مشعل اس سے شادی کی خواہش ظاہر کرتی ہے تو وہ مشعل کو یہ که کر ذلیل کرتا ہے کے شوبز سے تعلق رکھنے والی بےشرم عورتیں گھروں میں بیوی بنا کر رکھنے کے لئے نہیں ہوتیں۔
دوسری طرف حیدر (زاہد احمد) ایک عام مڈل کلاس سے تعلق رکھنے والا سوشل ورکر ہے، لوگوں کی خدمت کرنے کی غرض سے نامور سیاسی پارٹی کا رکن بن جاتا ہے. حیدر کی مشعل سے پہلی ملاقات مشعل کے باپ کے جنازے میں ہوتی ہے سفید لباس میں ملبوس مشعل حیدر کے دل میں اتر جاتی ہے۔
ڈرامے میں سنگین موڑ آتا ہے جب مشعل اور حیدر کی باضابط ملاقات ایک ٹاک شو کے لائیو پروگرام میں ہوتی ہے. دونوں کے بیچ تلخ کلامی شدّت اختیار کر جاتی ہے اور مشعل حیدر کو معافی مانگنے پر مجبور کرتی ہے. حیدر مشعل سے معافی مانگنے کی شرط ان کا خود سے نکاح رکھتا ہے اور مشعل مان جاتی ہے، دونوں کا حادثاتی نکاح ٹی وی پر لائیو نشر ہوتا ہے۔