خون جما دینے والی 10 ہارر فلمیں
خون جما دینے والی 10 ہارر فلمیں
ستمبر میں ٹورنٹو میں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (ٹی آئی ایف ایف) کے دوران ایک ہارر فلم 'را' کی اسکریننگ کے دوران متعدد افراد فلم میں دکھائے جانے والے خوف ناک مناظر کو برداشت نہ کرسکے اور بے ہوش ہوگئے۔
جی ہاں یہ واقعہ فلم فیسٹیول میں فرانسیسی زبان میں بنائی جانے والی فلم کی اسکریننگ کے دوران پیش آیا جس میں دکھائے جانے والے مناظر ناظرین کے لیے کچھ زیادہ ہی خوفناک ثابت ہوئے۔
بے ہوش ہونےو الے ناظرین کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ وہاں موجود دیگر افراد میں بھی خوف و ہراس پھیل گیا۔
یہ فلم ڈائریکٹر جولی ڈیوکورناﺅ کی پہلی کاوش ہے جس میں ایک سبزی خور ویٹرنری طالبہ کو دکھایا گیا ہے جو بتدریج آدم خوری کرنے لگتی ہے۔
اس فلم کی اسکریننگ رات گئے ہوئی اور ڈائریکٹر کا اس سے پہلے کہنا تھا کہ وہ ناظرین کے ردعمل کے بارے میں سننے کے لیے پرجوش ہیں۔
یہ فلم اس سے پہلے مئی میں کانز فلم فیسٹیول میں بھی دکھائی گئی تھی جہاں اسے FIPRESCI کریٹکس پرائز سے نوازا گیا تھا۔
ابھی اس فلم کو مزید کئی فیسٹیولز میں اسکریننگ کے لیے پیش کیا جائے گا۔
تو سوال یہ ہے کہ کیا آپ کو ہارر فلمیں دیکھنا پسند ہیں؟ اگر ہاں تو آپ کے خیال میں سب سے زیادہ خوفزدہ کردینے والی فلم کا اعزاز کس کے حصے میں جاتا ہے؟
یہ کام ایک ویب سائٹ ریل اسکیری نے کیا ہے جس میں عام لوگوں سے 3 مختلف کیٹیگریز 'خون جما دینے والی'، 'گھبراہٹ کا شکار کرنے والی' اور 'سسپنس' فلموں کی آراء لے کر درجہ بندی کی گئی ۔
اس ویب سائٹ پر ہزاروں افراد نے فلموں کی ریٹنگ کی اور وہاں مجموعی اور تینوں احساسات کی بنیاد پر فلموں کی درجہ بندی کی گئی۔
ذیل میں 10 سب سے زیادہ دہشت ناک فلموں کے بارے میں جانیں جو اس سائٹ کے مطابق سرفہرست ہیں۔