اشرف غنی کاافغانستان میں شربت گلہ کااستقبال
پاکستان سے 30 سال بعد واپس افغانستان جانے والی 'مونا لیزا' کی صدر اشرف غنی سے ملاقات ہوئی۔
افغانستان کے صدر اشرف غنی نے پاکستان سے ڈی پورٹ ہوکر 30 سال بعد اپنے وطن واپس پنچنے والی خاتون شربت گلہ اور اس کے اہل خانہ سے استقبالیہ ملاقات کی اور رہائش بھی دے دیا۔
افغان خبررساں ادارے خامہ کی رپورٹ کے مطابق صدراشرف غنی نے شربت گلہ سے ملاقات کے دوران رہائش کے لیے ایک مکان کی چابی بھی پیش کی اورجنگ سے متاثر افغانیوں کی حالت زار پر دکھ کا اظہار کیا۔
اشرف غنی نے اس موقع پر کہا کہ افغان قوم اس وقت غیرمکمل ہے کیونکہ کئی باشندے تاحال ملک سے باہر پناہ گزین ہیں۔