امریکی صدارتی انتخابات: نتائج پر کہیں عوام حیران، تو کہیں پریشان
امریکا کے 20 کروڑ انتہائی منقسم ووٹرز کو ڈونلڈ ٹرمپ یا ہیلری کلنٹن میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا تھا۔
امریکا میں ہیلری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان وائٹ ہاؤس کی حکمرانی حاصل کرنے کا مقابلے پر دنیا بھر کی نگاہیں تھیں۔
عالمی سطح پر امریکا کے 45 ویں صدر کے انتخاب کے نتائج کے پل پل کی خبر دی جاتی رہی۔
امریکا کے انتہائی منقسم تقریباً 20 کروڑ ووٹرز کو ڈونلڈ ٹرمپ یا ہیلری کلنٹن میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا تھا، تمام ریاستوں میں پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد نتائج مرتب کرنے کا سلسلہ فوری طور پر شروع کیا گیا۔