بلوچستان: 200 سے زائد فراریوں نے ہتھیار ڈال دیے
وزیراعلیٰ بلوچستان نے جلاوطن بلوچ رہنماؤں حربیار مری، براہمداغ بگٹی اور جاوید مینگل کو تشدد ترک کرکے واپس آنے پرزور دیا۔
کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران 200 سے زائد فراریوں نے تشدد ترک کرکے انتظامیہ کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔
ترجمان بلوچستان حکومت انوار الحق کاکٹر کا کہنا تھا کہ جن فراریوں نے ہتھیار ڈالے ہیں ان میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے مختلف علیحدگی پسند گروپ کے اراکین شامل ہیں۔
انھوں نے کہا کہ حکام کے سامنے ہتھیار ڈالنے والے 75 فراری افغانستان سے آئے تھے اور انھوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اب ملک و قوم کی بہتری کے لئے جدوجہد کریں گے۔
مزید پڑھیں: بلوچستان: 43 فراریوں نے ہتھیار ڈال دیئے