ماورا کے ڈرامے ’سمی‘ کی پہلی جھلک
پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کے آنے والے ڈرامے ’سمی‘ کی پہلی جھلک اداکارہ نے مداحوں کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کی۔
واضح رہے کہ بولی وڈ فلم صنم تیری قسم میں کام کرنے والی ماورا حسین طویل عرصے بعد ڈراموں کے ذریعے ٹی وی پر واپشی اختیار کررہی ہیں۔
مزید پڑھیں: ماورا حسین کی پاکستانی چینلز میں واپسی
ان کا آنے والا ڈرامہ سمی میں بچوں کے ساتھ تشدد کے مسائل کو پیش کیا گیا ہے۔
یہ ڈرامہ جان ہوپکنز یونیورسٹی کے اشتراک سے تیار کیا جارہا ہے۔
اس ڈرامے کے ملبوسات ڈیزائنر زینب چوٹانی نے ڈیزائن کیے ہیں۔
اپنے کردار کے حوالے سے ماورا حسین کا ڈان سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں ہمیشہ ہی اپنے کام کو لے کر کافی پرجوش رہتی ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: ماورا حسین، علی ظفر کی بڑی مداح
ماورا حسین کا مزید کہنا تھا کہ میں ٹی وی پر اپنے ڈرامے کے ساتھ دسمبر میں واپس آ رہی ہوں، یہ ڈرامہ ’سمی‘ میرے لیے بہت خاص ہے۔
ماورا حسین کے آنے والے ڈرامے کی پہلی جھک کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ ہر بار کی طرح اس بار بھی ایک رونے دھونے کا کردار کرنے جارہی ہیں۔