'سزا' کے طور پر وانا مارکیٹ کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
جنوبی وزیرستان میں رواں ہفتے آرمی میجر کی ہلاکت کے بعد مقامی انتطامیہ نے سزا کے طور پر یہ اقدام کیا۔
ڈیرہ اسماعیل خان: وفاق کے زیرانتطام قبائلی علاقے (فاٹا) کی جنوبی وزیرستان ایجنسی میں رواں ہفتے ایک بم دھماکے میں آرمی میجر کی ہلاکت اور متعدد کے زخمی ہونے کے بعد مقامی انتظامیہ نے سزا کے طور ایک مارکیٹ کو ڈائنامائٹ سے اڑا دیا۔
مقامی حکام اور رہائشیوں نے تصدیق کی کہ واقعہ جنوبی وزیرستان کے ہیڈ کوارٹرز وانا کے رستم بازار میں پیش آیا۔
جنوبی وزیرستان ایجنسی کے پولیٹیکل ایجنٹ ظفرالاسلام خٹک نے ڈان کو بتایا کہ یہ اقدام فرنٹیئر کرائم ریگولیشن (ایف سی آر) کی شق اجتماعی اور علاقائی ذمہ داری کے تحت اٹھایا گیا۔