پنجاب بھر میں دھند کے باعث حادثات، 16 افراد ہلاک
موٹر سائیکل سوار دھند کی وجہ سے آنکھوں، ناک اور گلے میں جلن کے ساتھ ساتھ تکلیف کی شکایت کرتے رہے۔
لاہور: پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کی وجہ سے حد نگاہ شدید کم ہوگئی، جس کے باعث موٹروے پر متعدد حادثات میں 16 افراد ہلاک ہوئے۔
ہوا میں نمی کے بڑھتے دباؤ اور رات میں ہونے والی سردی کی وجہ سے لاہور کو دھند کی گہری چادر نے اپنی لپیٹ میں لیے رکھا، دن چڑھنے کے ساتھ ساتھ باٹاپور کے نزدیک ٹھوکر نیاز بیگ سے جی ٹی روڈ تک میٹرو ٹرین کے زیرتعمیر راستے ، فضا کو آلودہ کرتی اسٹیل ملز اور ٹریفک سے بھری سڑکوں اور گاڑیوں کے دھویں سے اس دھند میں اضافہ ہوتا گیا۔