گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہ کیا جائے، وزیرِ اعظم
اوگرا نے تمام صارفین کیلئے 8.21 روپے فی یونٹ بڑھانے کی سفارش کی تھی جس کا اطلاق جولائی سے ہونا تھا۔
اسلام آباد: وزیر اعظم محمد نواز شریف نے وزارت پیٹرولیم کو جولائی سے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرنے سے روک دیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے تمام صارفین کیلئے 8.21 روپے فی یونٹ بڑھانے کی سفارش کی تھی جس کا اطلاق جولائی سے ہونا تھا۔
لہذا وزیر اعظم نے وزارت پیٹرولیم سے رسمی درخواست کی ہے کہ رمضان سے پہلے گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہ کیا جائے۔
ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت کی انرجی پالیسی کے تحت رمضان کے بعد تمام صارفین کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے گا۔