مختاراں مائی کو فیشن ویک کے تیسرے روز خراج تحسین
فیشن ویک کے تیسرے روز ندا ازور، سائرہ رضوان، دیپک اور فہد، ریپبلک، روزینہ منیب اور نعمان عارفین کی کلیکشن پیش کی گئیں۔
فیشن پاکستان ویک کے تیسرے روز بلکہ مکمل ایونٹ کا سب سے خاص لمحہ وہ تھا جب مختاراں مائی نے ریمپ پر واک کی۔
اس دوران مختاراں مائی ریمپ پر ڈیزائنر روزینہ منیب کا ڈیزائن کردہ خوبصورت شلوار قمیض اور سر پر دوپٹہ رکھے جلوہ گر ہوئیں۔
مختاراں مائی کے ریمپ پر آتے ہی، شو میں موجود تمام شائقین ان کو خراج تحسین دینے کے لیے کھڑے ہوگئے، مختاراں مائی کی ریمپ پر یہ واک شاید فیشن کی دنیا میں اب تک کے تمام فیشن شوز میں سب سے خاص ہوگی۔
واضح رہے کہ گینگ ریپ کی متاثرہ مختاراں مائی خواتین کے حقوق کی ترجمان بھی ہیں۔
فیشن پاکستان ویک کے تیسرے روز ڈیزائنر ندا ازور، سائرہ رضوان، دیپک اور فہد، ریپبلک، روزینہ منیب اور نعمان عارفین شامل ہیں۔