چین کے خفیہ جے-20فائٹر طیاروں کی زہوہائی میں پرواز
چین کے دو جے-20 خفیہ جنگی طیاروں کو زہوہائی ایئر شو میں فضا میں دھاڑتے دیکھا گیا۔
واضح رہے کہ، ان فائٹر طیاروں کا مظاہرہ شیڈول کا حصہ نہیں تھا اور یہ طیارے پیپل لبریشنز آرمی فورس کے رنگا رنگ ایروبیٹک شو کے بعد آسمان پر اڑتے دکھائی دیے۔
کسی بھی تعارفی اعلان کے بغیر اچانک ہی ایئر شو کے تماشائیوں کے سر پر منڈلاتے یہ سیاہ پاورفل جیٹ طیارے دو منٹ تک ایک سے دوسری جانب اڑنے کے بعد آسمان سے غائب ہوگئے۔
تیز رفتار اور ہتھیاروں سے لیس جنگی طیاروں نے ایشیا میں چین کی طاقت اور امریکا سے مقابلے کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔
اپنی سرحدوں کی حفاظت اور جنوبی چین کے سمندری خطے میں طاقت کے مظاہرے کے لیے بیجنگ کی جانب سے ملٹری کی ترقی اور اور جدت کی کوششیں جاری ہیں ۔
اس سال زہوہائی کی نمائش اب تک کی سب سے بڑی نمائش تھی جس میں چین کی نئی ملٹری ٹیکنالوجی کو سامنے لایا گیا، جس میں اینٹی کرافٹ میزائل سسٹم، خودکار ڈرونز، اور فائٹر جیٹس کی مختلف اقسام شامل ہیں۔