چین کے انسان جیسے حقیقی نظر آنے والے روبوٹس
ان روبوٹس کو گزشتہ دنوں بیجنگ میں ہونے والی ورلڈ روبوٹ کانفرنس کے دوران پیش کیا گیا۔
بالکل انسانوں جیسے روبوٹس کو گزشتہ دنوں چین میں متعارف کرایا گیا اور یہ پہچاننا کافی حد تک مشکل ہے کہ وہ درحقیقت مشینیں ہیں۔
ان روبوٹس کو چین کی سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی نے تیار کیا اور گزشتہ دنوں بیجنگ میں ہونے والی ورلڈ روبوٹ کانفرنس کے دوران پیش کیا۔
ان میں سے ایک روبوٹ جیا جیا آپ سے بات کرسکتی ہے، چہرے پہچان سکتی ہے، جنس کی امتیاز اور لوگوں کی عمر بتا سکتی ہے جبکہ چہرے کے تاثرات بھی شناخت کرسکتی ہے۔