اسٹیٹ بینک کے ڈیپارٹمنٹس کی منتقلی رک گئی
اسٹیٹ بینک کے اعلیٰ حکام نے چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔
اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے 5 ڈیپارٹمنٹس کی کراچی سے لاہور منتقلی روک دی گئی۔
اسٹیٹ بینک کے اعلیٰ حکام نے چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے ڈان نیوز کو بتایا کہ قائمہ کمیٹی کے اعتراضات پر اسٹیٹ بینک نے 5 ڈیپارٹمنٹس کی کراچی سے لاہور منتقلی روک دی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کے اعلیٰ حکام نے انہیں اس حوالے سے فون کرکے آگاہ کیا۔
اسٹیٹ بینک حکام کے مطابق افسران کی لاہور رضاکارانہ منتقلی کا پلان بھی طے کرلیا گیا تھا جبکہ حکام، بورڈ اجلاس کی منظوری کے منٹس بھی کمیٹی کو فراہم نہیں کرنا چاہتے۔