ڈرامہ صنم: الجھے رشتوں کی کہانی
ہم ٹی وی پر نشر ہونے والے ڈرامے ’صنم‘ میں اداکار عثمان علی بٹ، حریم فاروق اور مایا علی مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔
والدین کے لیے تو اولاد کا ہونا بہترین تحفہ ہے ہی، مگر اولاد کی لیے والدین کا مخلص ہونا قدرت کی کسی نعمت سے کم نہیں۔
اگرچہ اولاد کی پرورش، تعلیم و تربیت کی ذمہ داری والدین کا اولین فریضہ ہے، مگر جب والدین اپنی اس ذمہ داری سے نگاہ چرا کر اپنی ذات کو ترجیح دیتے ہیں، تو ان کے باہمی اختلافات کی آگ ان کی اولاد کے کل کو جلا کر خاک کر دیتی ہے۔
روز روز کے لڑائی جھگڑے اور گھر کے خراب ماحول میں پروان چڑھنے والی اولاد اپنے اندر بے شمار محرومیوں اور خامیوں کے سمندر کو سمیٹے ہوتی ہے۔