آرمی چیف کا پاک چین مشترکہ مشقوں کا معائنہ
پاکستان اور چین کی اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشقیں 'یویی سکس 2016' دو ہفتے تک جاری رہیں گی، آئی ایس پی آر
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے نیشنل کونسل ٹیراریزم ٹریننگ سنٹر 'پبی' کا دورہ کیا جہاں انھوں نے چین اور پاکستان کی اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشقوں کا معائنہ کیا۔
ڈان نیوز کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی آیس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کی اسپیشل فورسز کی مشقیں 'یویی سکس 2016' دو ہفتے تک جاری رہیں گی۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مشقوں کے شرکاء کو پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرنے پر مبارکباد پیش کی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کی مشقوں سے دونوں ملکوں کو ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کا موقع ملے گا، جس سے خطے میں دہشت گردی کے خاتمے میں مدد ملے گی۔