5 پاکستانی ماڈلز فیشن کی دنیا میں کیسے آئے؟
جہاں ’چائے والے‘ کو راتوں رات مقبولیت مل گئی وہیں پاکستان کے کامیاب ماڈلز نے بتایا کہ وہ اس فیلڈ کا حصہ کیسے بنے۔
ایک دن جب ارشد خان (چائے والا) ماڈلنگ کی دنیا کا اہم نام بن جائے گا تب وہ دنیا کو بتائے گا کہ کیسے اسے اسلام آباد کے اتوار بازار میں دیکھا گیا تھا جس کے بعد وہ مقبولیت پر پہنچ گیا۔
اس کی کہانی کچھ یوں ہوگی کہ وہ اس بازار میں چائے بناتا تھا، جب جویریہ علی نامی ایک فوٹوگرافر نے اس کی تصویر لی، یہ تصویر سوشل میڈیا پر اس حد تک مقبول ہوئی کہ ارشد کو دنیا بھر میں لوگ پہچاننا شروع ہوگئے۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد کا 'گڈ لکنگ' چائے والا
ارشد خان کی طرح کیا پاکستان کے باقی کامیاب ماڈلز کے کیریئر کے آغاز کی کہانیاں اتنی ہی دلچسپ ہیں؟
ڈان نے 5 کامیاب ماڈلز سے بات کرکے اس کا پتا لگایا۔