دلکش وادئ گگئی میں ایک مرد آہن کا شوق علم
شاہراہ نیلم پر تاؤبٹ نامی آخری گاؤں ہے۔ مظفرآباد سے کم سے کم...
دلکش وادیءِ گگئی اور مردِ آہن کا شوق علم
شاہراہ نیلم پر تاؤبٹ نامی آخری گاؤں ہے۔ مظفرآباد سے کم سے کم بارہ گھنٹے کی مسافت پر واقع یہ علاقہ انتہائی خوبصورت و دلکش ہے۔
کیل سے تاؤبٹ کا علاقہ دیکھ یوں محسوس ہوتا کہ جیسے جنت کا ایک آنگن زمین پر اتار دیا گیا ہو۔ سخت اور دشوار گذار راستے اور طویل سفر کے باوجود اس علاقے کی خوبصورتی اور رعنائیاں کسی قسم کی تھکان کا احساس پیدا ہونے کا موقع ہی فراہم نہیں کرتیں۔
گذشتہ چند برسوں سے کئی سیاح اس کی جگہ کے حسین نظاروں سے اپنی آنکھیں خیرہ کر چکے ہیں۔