افغان 'مونالیزا' کوشناختی کارڈ جاری کرنیوالے افسران کےخلاف مقدمہ
ایف آئی اے نےشربت گل کوغیرقانونی طور پرپاکستانی شناختی کارڈ جاری کرنے پر نادرا کے3 ڈپٹی ڈائریکٹرز کےخلاف مقدمہ درج کیا۔
پشاور: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے عالمی شہرت یافتہ افغان خاتون شربت گل کو غیرقانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ جاری کرنے کے الزام میں نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے 3 ڈپٹی ڈائریکٹرز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔