پی ٹی وی،پارلیمنٹ حملہ کیس: عمران-قادری کے وارنٹ گرفتاری برقرار
پولیس کی جانب سےعمران خان اورڈاکٹرطاہرالقادری کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیلی رپورٹ جمع نہ کرائی جاسکی،عدالت کابرہمی کااظہار
اسلام آباد: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔