پی ایس ایل2 کے ڈرافٹ کا تصویری احوال
پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کیلئے ڈرافٹ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں دنیا بھر کے ٹی ٹوئنٹی اسٹارز نے شرکت کی۔
پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کیلئے ڈرافٹ کی رنگارنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں دنیا بھر کے ٹی ٹوئنٹی اسٹارز نے شرکت کی۔
ڈرافٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا عزم ظاہر کیا اور دوسرے ایڈیشن کا فائنل لاہور میں کرانے کا اعلان کیا۔
ڈرافٹ کی تقریب میں نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میک کولم، شین واٹسن، ڈیوین براوو، کیرون پولارڈ، ڈیرن سیمی، شکیب الحسن، آئن مورگن اور کرس گیل سمیت 414 کھلاڑیوں کے نام شامل کیے گئے تھے جن میں سے ٹیموں نے من پسند کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔
لیگ کا دوسرا ایڈیشن آئندہ سال فروری اور مارچ میں متحدہ عرب امارات میں منعقد ہو گا۔