دنیا کا سب سے تیزی سے بڑھنے والا مذہب کونسا ہے؟
2070 تک اسلام عیسائیت کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کا سب سے بڑا مذہب بن جائے گا، تحقیق
دنیا کے تمام مذاہب کے مقابلے میں اسلام سب سے زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے اور چند دہائیوں بعد یہ عیسائیت کو پیچھے چھوڑ دے گا۔
یہ بات ورلڈ اکنامک فورم نے پیو ریسرچ سینٹر کی ایک تحقیق کے حوالے سے بتائی۔
تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ 2070 تک اسلام عیسائیت کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کا سب سے بڑا مذہب بن جائے گا۔
تحقیق میں 2010 میں دنیا کے مذاہب کے ماننے والوں کی تعداد دی گئی ہے اور 2050 تک اس میں اضافے کا تخمینہ بھی لگایا گیا ہے جس کا چارٹ آپ نیچے دیکھ سکتے ہیں اور اسے دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ اگلے 35 سال میں اسلام کے پیرو کاروں کی تعداد میں ایک ارب 16 کروڑ سے زائد کا اضافہ ہوگا جبکہ عیسائیت کو ماننے والوں کی تعداد 74 کروڑ 97 لاکھ تک ہی بڑھ سکے گی۔