دنیا کے دس کھیلوں کے عجیب و غریب قوانین
فرانسیسی رنر ماہے ڈین مخیسی بینابد 2014 کی یورپیئن چیمپیئن شپ میں انتہائی تیزی سے اختتامی لائن کی جانب بھاگے جا رہے تھے اور اختتامی لائن کے قریب پہنچ کر انہوں نے فرط جذبات سے اپنی قمیض اتار کر جشن منانا شروع کردیا لیکن اگلے ہی لمحے جو ہوا وہ ان کیلئے کسی بڑے دھچکے سے کم نہ تھا۔
تین ہزار اسٹیپل چیز کے مقابلے میں شرٹ اتارنے پر انہیں مقابلے سے نااہل قرار دیتے ہوئے فتح چھین لی گئی جس پر ایتھلیٹ نے کہا کہ مجھے معلوم نہیں تھا کہ اس حرکت پر مجھے نا اہل قرار دے دیا جائے گا۔
ہر کھیل میں ہی شرٹ اتاری جا سکتی ہے لیکن ایتھلیٹکس میں ایسا نہیں کیا جا سکتا۔
یہاں ہم دنیا کے مختلف کھیلوں میں ایسے ہی چند عجیب و غریب قوانین کا تذکرہ کر رہے ہیں جو شاید ہی آپ کے علم میں ہوں گے۔
گالف
گالف میں اگر آپ اپنے اسکور کارڈ پر دستخط نہیں کرتے تو آپ کو نااہل قرار دے دیا جاتا ہے۔ دستخط کرنا اس بات کی ضمانت آپ اسکور سے متفق ہیں لہٰذا اگر آپ دستخط نہیں کرتے تو وہ آفیشل نہیں ہو گا اور کھلاڑی کو نااہل قرار دے دیا جائے گا۔