اسلام آباد کے ’چائے والے‘ کی قسمت کُھل گئی
اتوار بازار میں چائے بنانے والے ارشد خان نے اب شوبز میں اپنے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا ہے۔
اسلام آباد کے ایک ہوٹل میں چائے بنانے والا نوجوان اب فیشن کی دنیا میں قدم رکھ چکا ہے جس نے اپنے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کردیا ہے۔
کچھ عرصے پہلے کی بات ہے جب اسلام آباد میں ایک فوٹوگرافر نے فوٹو واک کے دوران اس چائے والے کی ایک تصویر لی جس کے پیچھے پوری دنیا دیوانی ہوگئی۔
ارشد خان نامی یہ نوجوان اب ریٹیل سائٹ فٹ ان کا ماڈل بن چکا ہے جس کی پہلی شوٹ بھی سامنے آچکی ہے۔