کراچی: امام بارگاہ کے باہر دھماکے میں بچہ ہلاک، 8 افراد زخمی
نامعلوم ملزمان نے درِعباس امام بارگاہ کے باہر کریکر بم پھینکا، پولیس
کراچی میں لیاقت آباد کے علاقے ایف سی ایریا میں امام بارگاہ کے باہر کریکر حملے میں ایک بچہ ہلاک جبکہ خواتین و بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔
شریف آباد پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان درِعباس امام بارگاہ کے باہر کریکر پھینک کر فرار ہوئے، جبکہ کریکر 600 سے 700 گرام وزنی تھا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ کریکر حملے میں ہلاک ہونے والے بچے کا نام فراز بشیر تھا جس کی عمر 13 سال تھی۔
ڈان نیوز کے مطابق موٹرسائیکل سوار ملزمان کی جانب سے جس وقت کریکر پھینکا گیا، اس وقت امام بارگاہ میں خواتین کی مجلس جاری تھی۔