پاکستان

اسلام آباد کا 'گڈ لکنگ' چائے والا

نیلی آنکھیں، گوری رنگت اور سنجیدہ مزاج چائے والے نے آج کل سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے۔

نیلی آنکھیں، گوری رنگت اور سنجیدہ مزاج، یہ ہے شہر اقتدار اسلام آباد کا ایک چائے والا جس کی سوشل میڈیا پر آج کل بہت دھوم ہے۔

ایک طرف جہاں پوری دنیا یہ فیصلہ کرنے میں مصروف ہے کہ دنیا کا سب سے 'گڈ لکنگ شخص' کون ہے وہیں اسلام آباد کا یہ چائے والا سب کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر اسلام آباد کے ایک نوجوان چائے والے کی تصویر شیئر کی گئی، جسے دیکھتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے اسے ماڈل اور اداکار بننے کے مشورے دینا شروع کردیئے۔

اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی فوٹوگرافر جویریہ علی نے اس نوجوان کو سنڈے بازار کے ایک ٹی اسٹال میں دیکھا تھا اور ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا ' میں نے اتنے وجیہہ نوجوان کا خیال بھی نہیں کیا تھا، یہ واقعی سرپرائز کردینے والا تھا'۔

ان کا کہنا تھا ' میں نے اتار بازار میں ایک فوٹو واک کے دوران تصویر لی اور اسے انسٹاگرام میں ایک عام پوسٹ کے طور پر اپ لوڈ کردیا جو اس وقت تو وائرل نہیں ہوئی تاہم چار یا پانچ دن بعد اچانک وائرل ہوگئی'۔

کئی افراد کا کہنا تھا کہ یہ ’چائے والا‘ زین ملک اور فواد خان سے بھی بہتر ہے۔

ایک صارف نے ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی اور اسلام آباد کے ’چائے والے‘ کی تصویر ایک ساتھ جوڑ کر پیش کردی۔

ایک خاتون تو ان کی تعریف کرتے نہیں تھکیں.

کسی کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کی نئی توجہ کا مرکز بنا یہ ’چائے والا‘۔

ایک صاحب کا مشورہ تھا کہ اس ’چائے والے‘ کو ماڈل ہونا چاہیے۔

کسی کا کہنا تھا کہ اس چائے والے کو ایک الگ پہچان ملنی چاہیے۔

ایک صارف کے مطابق اسلام آباد کا تو چائے والا بھی ہینڈسم ہے۔

ایک خاتون کے مطابق ’خوبصورتی تو پاکستانیوں کی رَگ رَگ میں ہے‘۔

کسی کا کہنا تھا ’یہ چائے والا 1 ارب 20 کروڑ ہندوستانیوں سے زیادہ گڈ لکنگ ہے‘۔

سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے اس چائے والے کو بھارتی اداکاروں سے بھی بہتر قرار دیا ہے۔

اگر واقعی یہ ’چائے والا‘ ٹی وی پر آگیا تو یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ فواد خان، حمزہ علی عباسی اور ایسے کئی کامیاب پاکستانی اداکاروں کے لیے مقابلہ سخت ہوجائے گا۔