لیگ اسپن کے فن کار یاسرشاہ کا ریکارڈ
تیزترین 100 وکٹیں حاصل کرنے کے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے 85 سالہ پرانے ریکارڈ کو یاسر نے برابر کردیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ نے اپنے 17 ویں میچ میں کیریئر کی 100 وکٹیں مکمل کرکے بیک وقت کئی اعزاز اپنے نام کئے۔
یاسر شاہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین 100 وکٹیں حاصل کرنے والے ایشیا کے پہلے باؤلراور سعید اجمل کے ریکارڈکو توڑتے ہوئے پاکستان کی جانب سے تیز ترین 100 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے باؤلر بن گئے ہیں۔
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں آج 120 سال قبل2 مارچ 1896 کو انگلینڈ کے جارج لوہمان نے اپنے 16 ویں ٹیسٹ میں جوہانسبرگ کے مقام پر جنوبی افریقہ کے خلاف اپنے کیریئر کی 100 وکٹیں مکمل کی تھیں جو ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا روشن باب ہے جس کو ایک صدی سے زیادہ عرصہ گزرنے کے باوجود کوئی باؤلر اپنے نام نہیں کرسکا۔